کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شعبہ جاتی بنیادوں پر پراعتماد سرمایہ کاری کے سبب جمعہ کو بھی اتارچڑھاو¿ کے بعد تیزی کا رحجان غالب رہا جس سے انڈیکس کی32800 اور32900 پوائنٹس کی مزید 2حدیں بھی بحال ہوگئیں، 55.76 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید25 ارب98 کروڑ95 لاکھ36 ہزار937 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر 54 لاکھ93 ہزار610 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جس سے ایک موقع پر53.36 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے10 لاکھ 77 ہزار474 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے42 لاکھ78 ہزار888 ڈالر، میوچل فنڈزکی جانب سے39 لاکھ44 ہزار85 ڈالراور دیگر ا?رگنائزیشنز کی جانب سے کی جانے والی2 لاکھ44 ہزار156 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کے سبب مارکیٹ کا مورال بلندی کی جانب گامزن ہوا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 219.42 پوائنٹس کے اضافے سے 32969.73 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 151.15 پوائنٹس کے اضافے سے 19774.72 اور کے ایم ا?ئی30 انڈیکس 470.32 پوائنٹس کے اضافے سے55546.76 ہو گیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 16.89فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر21 کروڑ8 لاکھ87 ہزار630 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار364 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں203 کے بھاو¿ میں اضافہ، 137 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
حصص مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل قائم ہونے کے باعث مزید219پوائنٹس ریکور
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
امریکا نے ورک ویزا دینے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا
-
راولپنڈی،شادی کا جھانسہ دیکرخاتون سے3سال تک جنسی زیادتی، حمل ضائع کروانے کے بعد قتل کی دھمکیاں















































