تاشقند ( نیوز ڈیسک) ازبک فنکاروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا انھیں سرکاری فلم ساز کمپنی کی جانب اس سلسلے میں ہدایات موصول ہوئی ہیں اور سٹیج کے اداکاروں کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ فصل چننے کے لیے تاشقند کے علاقے میں واقع کپاس کے کھیتوں کا رخ کریں۔ایک فلم اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں کافی سختی کر رہے ہیں ہمیں بسوں میں بیٹھا کر کھیتوں میں لے جایا گیا اور کہا گیا کہ دوپہر کے کھانے سے قبل ہر شخص کم از کم 30 کلو کپاس چنے اور اس میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے ہم پر واضع کر دیا تھا کہ جو بھی مطلوبہ ہدف حاصل نہیں کر سکے گا اسے اداکاری کا کام نہیں ملے گا۔یہ خبر وسطی اشیا کے میڈیا کی جانب سے بڑے پیمانے پر رپورٹ کی گئی ہے لیکن ملک کے اندر اسے رپورٹ نہیں کیا گیا ہے کیونکہ ازبکستان میں ذرائع ابلاغ پر پابندیاں عائد ہیں اور حکومت پر تنقید کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔ لبرٹی ریڈیو کے مطابق مقامی اخبارات نے رپورٹ کیا ہے کہ کسان اپنی مدد کے لیے فنکاروں کو دعوت دے رہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں