انقرہ(اے این این) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی فوج، پولیس اور یہودی شرپسندوں کے جرائم ناقابل معافی ہیں۔ صہیونی ریاست کو ان جرائم کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ انہوں نے غزہ کی پٹی پرعائد معاشی پابندیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک انٹرویو میں ترک صدرنے کہا کہ اسرائیل کو یہ مان لینا چاہیے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف اس کی ظالمانہ کارروائیاں دیگر جرائم میں میں ایک نیا اضافہ ہے۔ اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے۔ جو کچھ مسجد اقصیٰ کے خلاف کیا جا رہا ہے وہ ناقابل معافی ہے اور اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ مسجد اقصی کا معاملہ صرف تنہا فلسطینیوں کا نہیں بلکہ قبلہ اول کا دفاع پورے عالم اسلام کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل ایک جھوٹا ملک ہے۔ ہم نے اسرائیل کے بارے میں آج تک جو کچھ سیکھا وہ یہی کہ یہ ایک مکار ریاست ہے۔ مسجد اقصیٰ کے خلاف اس کے اقدامات جرائم میں شمار ہوتے ہیں جن پرخاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ خیال رہے کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے جہاں ایک طرف فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روکا گیا وہیں یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں داخل ہونے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی کھلی چھٹی دی گئی۔ترک صدر نے غزہ کی پٹی کے مسلسل محاصرے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے عرب لیگ کے کردار پربھی کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ افسوس تو یہ ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی کو مزید سخت کرنے میں مصرنے اسرائیل کا ساتھ دیا ہے۔ اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ مصر میں کوئی منصفانہ اور عادلانہ نظام حکومت نہیں۔ غزہ کے لاکھوں مسلمان بھائیوں کوتنہا چھوڑنے کا کیا جواز ہے؟۔ترک صدر نے شام میں روسی فوج کے فضائی حملوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ حملے دہشت گرد گروپ دولت اسلامی “داعش” کے خلاف نہیں بلکہ اعتدال پسند اپوزیشن قوتوں کے خلاف ہو رہے ہیں۔ انہوں نے شام میں روسی فوج کی کارروائی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام اور روس کی سرحدیں بھی نہیں ملتیں۔ اس کے باجود ماسکو کو شام میں کارروائی کی ضرورت کیوں پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں صدر بشارالاسد کی رخصتی تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔
اسرائیل کو مسجد اقصی کے خلاف جرائم کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، ترکی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کا معاملہ، ہوشربا انکشافات سامنے آنے لگے
-
حمیرا اصغر کے گھر والے آج میت لینے پہنچیں گے، والد کا بیان بھی سامنے ...
-
حمیرا اصغر کے فون کا فارنزک مکمل، آخری رابطہ کب اور کس سے ہوا؟
-
جمائمہ کا بچوں کی پاکستان آمد سے متعلق حکومتی وزرا کے بیانات پر ردعمل سامنے ...
-
برائن لارا کا ریکارڈ نہ توڑنے پرکرس گیل 367 رنز نا قابل شکست ویان ملڈر ...
-
گاڑی اور موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندافراد کیلئے بُری خبر
-
افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب’سابق جنرل کے ہوشرباانکشاف
-
رافیل لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی پر بھارتی جھوٹ ایک بار ...
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لینے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے، قانونی کارروائی جاری
-
چین کی بھارتی کمپنیوں کو ٹیکنالوجی منتقل کرنے پر پابندی
-
پاکستان کا غیرملکی ایئرلائن کو مزید پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کا معاملہ، ہوشربا انکشافات سامنے آنے لگے
-
حمیرا اصغر کے گھر والے آج میت لینے پہنچیں گے، والد کا بیان بھی سامنے آگیا
-
حمیرا اصغر کے فون کا فارنزک مکمل، آخری رابطہ کب اور کس سے ہوا؟
-
جمائمہ کا بچوں کی پاکستان آمد سے متعلق حکومتی وزرا کے بیانات پر ردعمل سامنے آگیا
-
برائن لارا کا ریکارڈ نہ توڑنے پرکرس گیل 367 رنز نا قابل شکست ویان ملڈر پر برس پڑے
-
گاڑی اور موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندافراد کیلئے بُری خبر
-
افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب’سابق جنرل کے ہوشرباانکشاف
-
رافیل لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی پر بھارتی جھوٹ ایک بار پھربے نقاب
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لینے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے، قانونی کارروائی جاری
-
چین کی بھارتی کمپنیوں کو ٹیکنالوجی منتقل کرنے پر پابندی
-
پاکستان کا غیرملکی ایئرلائن کو مزید پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے چوتھے روز تیزی
-
نہ ہی صدر کے استعفے کی کوئی بات ہوئی اور نہ آرمی چیف اس منصب کے خواہش مند ہیں: محسن نقوی