دبئی ( آن لائن ) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ_بن_زاید نے اقوام_متحدہ کی جنرل اسمبلی کے عمومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے جنوبی حصے عدن کی حوثی باغیوں سے آزادی فوجی اور انسانی فتح ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ باب_المندب کی اتحادیوں کی مدد سے آزادی کے بعد یمنی شورش پسندوں کا زوال شروع ہوچکا ہے۔ غےر ملکی مےڈےا کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یمن کے بحران کا بہتر اور مثالی حل سلامتی کونسل کی قرارداداوں پر عمل درآمد میں مضمر ہے۔ انہوں نے منیٰ حادثے میں ایران کی جانب سے سعودی عرب پر تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے لیے ریاض کو منیٰ حادثے میں قصور وار قرار دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ سے وابستہ ہے۔ عراق سے متعلق بات کرتے ہوئے اماراتی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ عراق میں افراتفری اور انارکی نے دولت اسلامیہ عراق وشام داعش کو ملک پر قبضے کا موقع فراہم کیا۔ عبداللہ بن زاید نے شام میں بحران کے حل کے لیے عبوری حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا۔