اتوار‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2026 

نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ساتھ چلنے کی دعوت دے دی

datetime 1  مارچ‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی دعوت دیدی۔نواز شریف نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر احسن اقبال، اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق اور مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس دوران مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے گلے شکوے کیے۔دوسری طرف (ن )لیگی قائد نے جے یو آئی سربراہ سے حکومت سازی میں مدد کی درخواست بھی کی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات اچھی رہی،دونوں رہنمائوں میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ہے،ملاقات میں تمام قومی معاملات زیر غور لائے گئے۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے موقف سے آگاہ کیا،مولانا فضل الرحمان ہمارے رہنما ہیں ،ہم نے سخت وقت گزارا ہے،ہمیں مولانا فضل الرحمان سے ہمیشہ رہنمائی ملتی رہی ہے،ہماری کوشش ہے وہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان کی رہنمائی موثر رہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف مولانا فضل الرحمان سے ووٹ مانگنے کی نیت سے نہیں آئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو درپیش سیاسی صورتحال پر بات ہوئی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ون آن ون ملاقات میں پاکستان کی بہتری کے لئے کسی نتیجہ پر پہنچیں ہوں گے،مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ بہت شفیق ہیں انہیں ہم کہیں جانے نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی ہم سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ محمود خان اچکزائی ایک معتبر اور محب وطن سیاست دان ہیں،محمود خان اچکزائی کو بھی ساتھ جوڑیں گے۔ انہوںنے کہاکہ جو احترام میاں نواز شریف کی نظر میں اور مولانا کی نظر میں نواز شریف کا ہے وہ مثالی ہے،ہمیشہ ایک دونوں نے ایک دوسرے کی بات مانی ہیں۔



کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…