منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پی ایس ایل 9، مریم نواز نے کرکٹر محمد عامر کی شکایت کا نوٹس لے لیا

datetime 28  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر کی شکایت پر پنجاب کی نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔مریم نواز نے کھلاڑی کو فون کرکے واقعے کی معلومات حاصل کیں اور ملتان کے ڈپٹی کمشنر اور کھلاڑی کے مابین معاملات سلجھا دیئے۔سماجی رابطے کی ویب ایکس پر محمد عامر نے فوری کارروائی کرنے پر پوسٹ شیئر کرکے مریم نواز کا شکریہ ادا بھی کیا۔

انہوں نے کہاکہ میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بے حد مشکور ہوں، جنہوں نے میرے اہل خانہ کے ساتھ اسٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیا اور اپنا قیمتی وقت نکال کر مجھے فون کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی خود ذاتی طور پر میری تمام غلط فہمی دور کردی ہے۔کھلاڑی نے نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور لکھا کہ میں تہہ دل سے ان کی کاوش کو سراہتا ہوں اور اس نئے سفر میں میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل محمد عامر نے ملتان کے ڈپٹی کمشنر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے میچ کے دوران مبینہ طور پر کھلاڑیوں کے اہل خانہ سے بدسلوکی کی ہے جس پر انہوں نے مریم نواز سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…