لاہور(نیوزڈیسک)ترجمان ضلعی انتظامےہ لا ہور نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر مےں کرسچن کمیونٹی کے افراد کی شادی کا اندراج شروع کر دیا ہے۔انہوں نے بتاےا کہ یونین کونسل آفس کرسچن کمیونٹی کو نادرا کے کاغذ پر میرج سر ٹیفکیٹ جاری کرے گا۔میرج سر ٹیفکیٹ حاصل کر نے کے لےے دولہا یا دلہن کو چرچ کا جاری کردہ نکاح کا ثبوت یونین کونسل آفس میں جمع کروانا ہو گا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتاےا کہ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام یونین کونسل سیکر ٹریز کو اس ضمن میں ہدایا ت جاری کر دی ہیں۔