اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لیے ایران نے فوجیں شام میں اتار دیں

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشسق(نیوزڈیسک) شام اس وقت غیر ملکی قوتوں کے نشانے پر ہے اور یورپی اور امریکی فوجوں کے بعد گزشتہ روز روس نے یہاں بمباری شروع کی اوراب ایران نے بھی اس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شام میں اپنی فوجیں اتار دیں ہیں جو داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیں گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکڑوں ایرانی فوجیں شام کی سرحد میں داخل ہوگئی ہیں جو شام کے صدر بشارالاسد کی حمایت میں داعش کے خلاف میدانی آپریشن میں حصہ لیں گی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی حکام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کی جنگ اب خطے سے نکل کر بین الاقوامی رنگ اختیار کرتی جارہی ہے اس لیے گزشتہ 10 روز میں ایران کے سیکڑوں فوجی میدانی آپریشن کا حصہ بننے کے لیے یہاں پہنچ گئے ہیں جو جدید اسلحہ سے لیس ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کو شام کے صدر کی لبنان میں حمایت یافتہ حزب اللہ اور عراق کے شیعہ ملیشیا کی بھر پور حمایت حاصل ہے جب کہ روس انہیں فضائی اسپورٹ فراہم کرے گا۔خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل شامی فوجوں کو ایرانی فوجوں کی مشاورتی حمایت حاصل تھی لیکن پہلی بار اس نے اسلحہ سے لیس فوجی شام روانہ کئے ہیں ۔واضح رہے کہ اتحادی او امریکی فوجیں شام کے صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے جنگجوؤں کی حمایت کر رہی ہیں جب کہ روس اور ایران کی فوجیں شامی صدر کی حامی فوجوں کی مدد کر رہی ہیں



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…