نیویارک(نیوزڈیسک) روس نے شام میں دولت اسلامیہ کے زیر تسلط تیل کے تمام کنویں واپس لینے تک کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ امریکہ، برطانیہ، ترکی اور سعودی عرب کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی بمباری کی وجہ سے شام میں کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک امریکہ نے دولت اسلامیہ پر بمباری کرنے کا محظ ڈھونگ رچایا ہے اور ان کی فضائی مہم اس سے کئی گنا مؤثر ہو گی۔ روس ان عناصر کو نشانہ بنا رہا ہے جن سے امریکہ بھی برسرپیکار ہے لیکن امریکہ کو خدشہ ہے کہ روس شام میں بشار الاسد کے مخالفین کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یو این کے نیویارک ہیڈ کوارٹرز میں پریس سے بات کرتے ہوِئے روسی وزیر خارجہ سرگی لاروف کا کہنا تھا کہ تمام اہداف کا تعین شامی فوج کی مشاورت کے ساتھ کیا گیا ہے۔