پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی نے وفاقی حکومت کی جانب سے ائیر پورٹ ٹیکس کے خلاف قرارداد منظور کرلی خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران قومی وطن پارٹی کے رہنما سکندر شیر پاﺅ نے ایوان میں ائیر پورٹ ٹیکس کے خلاف قرارداد پیش کی جس میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنےوالے پاکستانیوں سے ائرپورٹ ٹیکس کی مد میں آٹھ سو روپے وصولی کی جاتی ہے اس کا خاتمہ کیاجائے ۔ائیر پورٹ ٹیکس باہر مقیم پاکستانیوں کے ساتھ زیادتی ہے اور اسے فوری طور پر ختم کیا جائے قراد داد میں کہا گیا کہ عوام غربت کے باعث بیرون ممالک میں محنت مزدوری پر مجبورہیں اور انہیں محنت کشوں کے بدولت پاکستان کا زریعہ مبادلہ زیادہ ہوا رہا ہے ،ائیرپورٹ ٹیکس زیادتی ہے ،قرارداد کو اسمبلی نے متفقہ طورپر منظورکرلی۔