جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

چین نے پا کستانی عوام کے انتخاب کے مکمل احترام کا اعلان کر دیا

datetime 19  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چینی وزار ت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پاکستان کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات عمومی طور پر ، پرامن طریقے سے ہوئے اور ہم اس پر پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔پیر کے روز ایک پر یس کا نفر نس میں انہوں نے کہا کہ ایک دوست ہمسایہ ملک کے طور پر چین، پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے اور پوری امید کرتا ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی اتحاد اور سماجی استحکام کا مشترکہ تحفظ کریں گی اور قوم کی ترقی اور مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گی۔ ماؤ نینگ نے کہا کہ چین اور پاکستان چار وں موسموں کے تزویراتی شراکت دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین ،روایتی دوستی کو جاری رکھنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے، نئے عہد میں مزید قربت کے ساتھ چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے تاکہ بہتر انداز سے دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچ سکیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…