لاہور(نیوزڈیسک) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ سلمان کے فیشن برینڈ ” اعلان “ کے خلاف جاری سیلز ٹیکس فراڈ کیس کی تحقیقات میں اہم انکشاف ہو اہے ، فیشن برینڈ ” اعلان “ کی انتظامیہ صارفین سے سیلز ٹیکس وصول کرنے کے باوجود ایف بی آر کو جمع نہیں کرواتی تھی ، ایف بی آر نے ” اعلان “ کے بینک اکاﺅنٹس میں بھاری رقوم کی منتقلی پر تحقیقات شروع کر دیں جبکہ برینڈ کے فیکٹری کے بعد آﺅ ٹ لیٹ پر بی ایف بی آر کی ٹیم تعینات کر دی گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ سلمان کے فیشن برینڈ ” اعلان “ پر کروڑوں روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کا الزام ہے جس پر کمشنر آر ٹی او زون تھری کی ہدایت پر کارروائی کی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے ” اعلان “ کی سیلز ، پرچیز اور سپلائی کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لے رکھا ہے ۔ تحقیقات میں انکشاف ہو اہے کہ معروف برینڈ ”اعلان “ مینو فیکچرر ہے جبکہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن ریٹیلر کے طور پر کروا رکھی ہے ، اس کے ساتھ برینڈ صارفین سے سیلز ٹیکس لیتا رہا جبکہ انتظامیہ سیلز ٹیکس وصولی کے باوجود ایف بی آر کو جمع نہیں کرواتی رہی ، ” اعلان “کی انتظامیہ نے ایف بی آر میں سیلز ٹیکس گوشوارے کبھی نہیں نہیں کروائے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے ” اعلان “ کے بینک اکاﺅنٹس میں بھاری رقوم کی منتقلی پر تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ برینڈ ” اعلان “ کی فیکٹری کے بعد گلبرگ گیلیریا میں برینڈ کے آﺅٹ لیٹ پر بھی ایف بی آر کی ٹیم تعینات کر دی گئی ۔ ایف بی آر کی ٹیمیں تین شفٹوں میں ” اعلان “ کی فیکٹری اور آﺅٹ لیٹ کی مانیٹرنگ کریں گی ۔