لاہور(نیوزڈیسک) پولیس ذرائع کے مطابق پیر کی صبح لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں سی ٹی ڈی اور حساس ادروں نے ایک اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی اور جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے سکیورٹی اداروں کی متعدد ٹیمیں فرار ہونےو الے دہشت گردوں کے تعاقب میں تھیں اور ذرائع کے مطابق پولیس نے لاہور کے نواحی علاقے سے فرار ہونے والے چاروں مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے سکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے سرغنہ قاسم معاویہ کی گرفتاری کے بعد ملنے والی معلومات کی روشنی میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔