ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب نے روس پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں فضائی حملے فوری بند کر دے۔ نیو یارک میں جاری اقوام متحدہ کے اجلاس میںسعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی کا کہنا تھا کہ ریاض حکومت حمص اور حما میں روسی حملوں کے بارے میں فکر مند ہے۔ علاوہ ازیںروسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے ایسی خبروں کی بھی تردید کی ہے کہ ان کے حملوں میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ تجزیہ کاروں نے شام کا مسئلہ مزید بگڑنے اور وسیع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں