اسلام آباد(نیوزڈیسک)چین ایران سے پاکستان گیس درآمد کرنے کے منصوبے کیلئے ڈھائی ارب ڈالر کی لاگت سے گوادر میں ایل این جی ٹرمینل تعمیر کرے گا ۔انٹر سٹیٹ گیس سسٹمز (آئی ایس جی ایس)کے مینجنگ ڈائریکٹر مبین صولت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چینی کمپنی چائنا پیٹرولیم پائپ لائنز بیورو (سی پی پی)نے ایران سے پائپ لائن کے ذریعے گیس درآمد کرنے کے منصوبے کیلئے گوادر میں ڈھائی ارب ڈالر کی لاگت سے ٹرمینل کی تعمیر کی ٹیکنیکل اور کمرشل بولی دی ہے ۔ منصوبے پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز اگلے ماہ نومبر سے شروع ہوگا ۔اس ٹرمینل میں اوسط 500ملین کیوبک فیٹ روزانہ کے حساب مائع کو گیس میں تبدیل کرکے ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہوگی۔چینی کمپنی اس منصوبے پرایگزم بینک کے ذریعے آسان شرائط کے تحت قرضے کی شکل میں 85فیصد جبکہ پاکستان حکومت بقیہ 25فیصد سرمایہ کاری کرے گی ۔حکومت چینی کمپنی کو یہ قرضہ چند سالوں تک ادا کردے گی۔