ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شہبازشریف نوازشریف کے منع کرنے کے باوجود پھر وہی ”حرکت“کرگئے،معافی بھی مانگ لی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) باصلاحیت اور مستحق طلبا کو وظائف دینے کے پروگرام کے تحت ایک لاکھ طلبا کا ہدف پورا کرنے کی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کی رقم دگنی کرنے کا اعلان کیا اور بڑے بھائی کے منع کرنے کے باوجود جذباتی ہو کر نہ صرف پرانے اشعار سنائے بلکہ بچوں کے ساتھ ترانہ بھی گایا ، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کی جانب سے ایک لاکھ طلبا کو وظائف دینے کا ہدف پورا ہونے پر ایوان اقبال میں ہونے والی تقریب میں طلبا ، ان کے والدین اور فنڈ کے بورڈ حکام نے شرکت کی ۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ گزشتہ سات برس میں 5 ارب 61 کروڑ روپے کے وظائف باصلاحیت اور مستحق طلبا میں تقسیم کر چکا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب نے اعلان کیا کہ اب آئندہ ایک برس میں مزید ایک لاکھ طلبا کو سکالر شپس دیں گے جس کے لئے فنڈ کی سالانہ رقم دو ارب سے بڑھا کرچار ارب کر دی جائے گی ۔ سکالر شپس لے کر کامیابی سےتعلیم مکمل کرنے والے طلبا کی داستانیں سنیں تو میاں شہباز شریف نے نہ صرف تالیاں بجائیں بلکہ تقریب میں واضح کیا کہ میاں نواز شریف نے مجھے پرانے شعر سنانے سے منع کیا ہے لیکن آج ان نوجوانوں کے لئے وہی پرانے شعر سناؤں گا اور بڑے بھائی سے معافی مانگ لوں گا ۔
تقریب میں وزیر اعلی پنجاب نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی اقوم متحدہ میں کی گئی تقریر کو سراہا اور کہا کہ بھارت کو امن کے لئے بہترین تجاویز دی ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر وزیر اعلی پنجاب بچوں کے گائے ترانے میں بھی شریک ہو گئے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…