اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ تمام لیگی دھڑوں اور اہم سیاسی شخصیات کو اے پی ایم ایل کے زیر سایہ اکٹھا کیا جارہا ہے اور مجھے لیگی دھڑوں کا چیئرمین بنادیا گیاہے، جلد پارٹی عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ مفاد پرست حکمرانوں نے عوام کو جمہوریت اور آمریت کے چکر میں ڈال کر گمراہ کیا ہے، ہم قوم کو ایک ویژن اور قابل عمل پروگرام دیں گے، ہمارے مقاصد میں پرامن اورحوشحال پاکستان ہے، مل میں دہشتگردی کی فضا اور کرپشن کے خاتمے کیلئے جاری آپریشنز کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے کہا کہ عوام موجودہ حکمرانوں کی نااہلیوں کی سزا بھگت رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف کی بل گیٹس سے ملاقات میں بل گیٹس نے وزیراعظم کے بجائے آرمی چیف کی تعریف کی کہ وہ بہت اچھا کام کررہے ہیں۔