جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا گیا

datetime 13  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر علیٰ امین کو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے منگل کو پارٹی رہنما بیرسٹر گوہر خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)کے ساتھ اتحاد کیا جائے گا۔

عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے لیے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اگلے وزیر اعلی ہوں گے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی وزارت اعلی کے لیے 3 نام سامنے آئے تھے، ان ناموں میں مشتاق غنی، تاج محمد خان ترند اور علی امین گنڈا پور شامل تھے۔خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 133 سے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے ڈیرہ اسمعیل خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمن کو بڑے مارجن سے ہرایا تھا۔علی امین گنڈاپور 93 ہزار 443 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے تھے جب کہ مولانا فضل الرحمن 59 ہزار 922 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…