جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

بینکوں کی جانب سے صارفین کو جعلی نوٹ جاری کیے جانے کا انکشاف

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بینکوں کی جانب سے صارفین کو جعلی نوٹ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سینٹ کمیٹی برائے خزانہ کااجلاس چیرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی کو اسٹیٹ بینک کے امور پر بریفنگ دی گئی، بینک حکام نے بتایا کہ 2017ءتک بینکوں کیلئے سسٹم تشکیل دے دیں گے جب کہ کمیٹی نے خیبر پختونخوا میں بینکوں سے کم قرضوں کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا۔سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ بینکوں نےصارفین کو جعلی نوٹ جاری کیے اور بینکوں سے دی جانے والی نقدی رقم میں بھی جعلی نوٹ ہوتے ہیں جس پر اسٹیٹ بینک حکام نے جواب دیا کہ بینک کوئی بھی نوٹ چیک کیے بغیرجاری نہیں کرتا تاہم کرنسی کی تصدیق کی مشینیں بینکوں کو لینا پڑیں گی اور ہم جعلی نوٹوں کوچیک کرنے کیلئے 2 مشینیں خرید رہے ہیں۔ کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کو ہدایت دی کہ 2017 تک نوٹوں کےتصدیق کے لیے ہربرانچ میں مشینیں لگائی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…