کراچی (نیوز ڈیسک)ایک نئی تحقیق کے مطابق برتن دھونے سے دماغ نہ صرف پرسکون رہتا ہے بلکہ ذہنی دباؤ سے نجات بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔گھر کے کام کاج کرنا خواتین کے لیے ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہا ہے اور ہر کوئی چاہتاہے کہ اس بوریت سے بھرپور کام سے چھٹکارا حاصل ہو بالخصوص کچن میں برتن دھونا، امور خانہ داری انجام دینے والی خواتین سے کوئی اس بارے میں پوچھے تو مسائل کی ایک طویل فہرست سننے میں آئی گی لیکن ضرورت ایجاد کی ماں ہے، سائنس نے اب خواتین کا یہ مسلہ بھی حل کردیا ہے اور ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق اگر آپ اپنے دماغ کو پر سکون بنانا چاہتے ہیں یا ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو گھر کے کام کاج کریں بالخصوص کچن میں برتن دھونے سے باالکل بھی گریز نہ کریں بلکہ اس کام کو شوق سے انجام دیں۔فلوڑیدا اسٹیٹ یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھریلو کام کاج خصوصا کچن میں برتن دھونا ذہنی دباؤ سے نجات دلاتا ہے اور دماغ کو پرسکون بناتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر برتن دھونے کے کام کو توجہ کے ساتھ انجام دیا جائے تو یقینی طور پر نہ صرف ذہنی سکون حاصل ہوگا بلکہ زہنی تھکاوٹ اور پریشانیوں سے بھی نجات ممکن ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں