پشاور(نیوز ڈیسک) بڈھ بیر میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 3 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز میاں سعید نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بڈھ بیر سے کالعدم تنظیم کے 3 کمانڈروں نصیر، حضرت شیر اور زرما خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میاں سعید نے بتایا کہ تینوں ملزمان خیبر ایجنسی میں سرگرم ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ ان کے قبضے سے 2 ہینڈ گرینیڈ، ایک پستول، ایک سب مشین گن (ایس ایم جی) بھی برآمد ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ 18 ستمبر کو پاکستان ایئرفورس کے بڈھ بیر ایئر کیمپ پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملے میں 14 دہشت گردوں سمیت 42 افراد ہلاک ہوگئے تھے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں