لاہور (نیوز ڈیسک) ڈاکٹر سلمان شاہ کی صاحبزادی کی گارمنٹس فیکٹری پر ایف بی آر کا چھاپہ ، خدیجہ سلمان کے مشہور برینڈ اعلان کا سیل کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔ ایف بی آر کے آر ٹی او ون نے کروڑوں روپے کے سیلز ٹیکس کی چوری کے شبہ میں اعلان کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لیا ہے۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو ون تھری کی ہدایت پر اعلان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ آر پی او ون میں گلبرگ تھری میں واقع فیکٹری میں سیلز ٹیکس کی چوری کے حوالے سے تحقیقات کے لئے ٹیمیں تعینات کر دی گئیں۔ گارمنٹس کے مشہور برینڈ اعلان کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے کم سیل ظاہر کرکے کروڑوں روپے کا سیلز ٹیکس چوری کیا جا رہا تھا۔