لاہور (نیوز ڈیسک) صحافی عارف نظامی نے غلام حسین کے ساتھ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ریحام خان نے عمران خان سے صلح صفائی کے ساتھ علیحدگی اختیار کرنے کے لیے 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا جس پر عمران خان نے کہا کہ میرے پاس اتنی رقم موجود نہیں ہے ، لہٰذا بحث و مباحثے کے بعد عمران خان 2 لاکھ ڈالر دینے پر رضامند ہو گئے . انہوں نے مزید بتایا کہ اپنی فلم بنانے کے لیے ریحام خان نے ایک امیدوار سے بھی اچھی خاصی رقم حاصل کی. واضح رہے کہ عارف نظامی اس سے قبل عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی اور ان کے درمیان چل رہے اختلافات سے متعلق بھی بتا چکے ہیں جبکہ عارف نظامی ہی وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے عمران خان اور ریحام خان کی شادی سے متعلق سب سے پہلے آگاہ کیا تھا۔