کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں پارہ آ ج40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔ محکمہ موسمیات والے کہتے ہیں کہ گرمی کی یہ لہر کل تک برقرار رہے گی۔ ہوائیں جیسے رک سی گئیں، پتے تک نہیں ہلےاور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔انسان تو انسان بے زبان پرندے بھی پریشان نظر آئے۔سورج آگ برساتا رہا اور پرندے پانی میں ڈبکیاں لگاتے اورخود کو گرمی سے بچاتے رہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ لہر کل تک برقرار رہے گی جس کے بعد درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک آجانے کا امکان ہے۔ گرمی کتنی بھی ہو کراچی کی شامیں سہانی ہوتی ہیںاور آج کل تو کراچی کی رات کے آخری پہر ٹھنڈ کا احساس بھی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات میں کم سے کم درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہوجاتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 30 سال کے دوران اکتوبر کے ماہ کااوسط درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی ریکارڈ ہوا ہے۔کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے کی ایک وجہ گلوبل وارمنگ بھی ہے جس کے خاتمے کے لئے ماحول دوست اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں