اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

یہ ہے، چمکتا، بھارت ، دو برس کے بچے پر چوری کا مقدمہ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کی پولیس کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کم عمر بچے پر چوری کا مقدمہ درج کیا گیا۔دو سالہ روی اور تین دیگر افراد جن میں سے ایک ان کے رشتہ دار ہیں کے نام پولیس میں درج کی جانے والی شکایت میں شامل تھے۔اطلاعات کے مطابق منگل کو پولیس نے روی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ان کے والد انھیں ڈسٹرکٹ کورٹ لے گئے، جہاں انھوں نے اعلیٰ پولیس افسران کو تمام معاملے سے آگاہ کیا۔اعلیٰ پولیس افسران کی مداخلت کے بعد روی کا نام درج درخواست میں سے ہٹا دیا گیا۔پولیس کے مطابق چوری کا یہ واقعہ 20 ستمبر کو ضلع ستاپور کے گاؤں بجہریا میں پیش آیا تھا۔بھارتی خبر رساں ادارے ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘کے مطابق چوری سے متاثرہ اور دیگر گاؤں والوں کی جانب سے درخواست کی بنیاد پر پولیس نے روی نامی بچے سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ان چاروں افرار پر ’چوری‘، ’غیر قانونی طور پر گھر میں گھسنے‘ اور ’بے ایمانی سے چوری کی جائیداد حاصل کرنے‘ کا الزام ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ابتدائی درخواست میں روی کا نام کیوں شامل کیا گیا تھا۔تین افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے جو اس وقت جیل میں ہیں۔بھارت کے قوانین کے مطابق پولیس سات سال سے کم عمر کے بچے کے خلاف مجرمانہ مقدمہ درج نہیں کر سکتی ہے لیکن ماضی میں ایسے بہت سے واقعات ہوئے ہیں جن میں پولیس نے ایسا کیا ہے۔گذشتہ سال اتر پردیش میں ہی ایک سالہ بچے کو ڈرانے دھمکانے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا تھا



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…