بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

اسحاق ڈار نے ود ہولڈنگ ٹیکس سے بچنے کا آسان ترین نسخہ بتادیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسحاق ڈار نے ود ہولڈنگ ٹیکس سے بچنے کا آسان ترین نسخہ بتادیا،کہتے ہیں جو بھی ٹرانزیکشن کے لئے نیشنل ٹیکس نمبر دے گا اس پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہو گا،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں جو ملکی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے زرمبادلہ کے ذخائر میں 15.24ارب ڈالر اسٹیٹ بینک اور 4.83ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس ہیں۔ جمعرات کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ہمراہ پنجاب ہاﺅس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی یہ سطح قومی معیشت میں استحکام کی مظہر ہے اور یہ کامیابی وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں گزشتہ دو برسوں کے دوران موجودہ حکومت کی جامع اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات کی بدولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ڈونر اداروں اور درجہ بندی کرنے والی ایجنسیاں اب پاکستان کی معیشت کو مثبت گردانتی ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم اقتصادی فوائد اور روزگار پیدا کر کے پائیدار اور ہمہ جہت ترقی پر کام کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ہم نے گذشتہ حکومت کا قرضہ واپس دینے کے لئے لیا ہم نے آئی ایم ایف سے 4.764 ارب کا قرضہ لیا ہے اور 4.498ارب کا قرضہ واپس کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے پر بھی کام کر رہی ہے اور 346ارب کا کسان پیکیج عوام کے لئے ہے انہوں نے کہا کہ جو بھی ٹرانزیکشن کے لئے نیشنل ٹیکس نمبر دے گا اس پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہو گا اس معاملے پر میڈیا نے حکومت کا بہت ساتھ دیا ہے ہم میڈیا کے شکر گزار ہیں ہم نے ودہولڈنگ ٹیکس کو 0.6 سے 0.3 فیصد کیا ہے اور اس کی مدت 31اکتوبر تک بڑھا دی ھے انہوں نے کہا کہ ہم زرمبادلہ کے زخائر کے حوالے سے بیان جاری کرنا چاہتے تھے مگر وزیر اعظم کی ہدایت پر پریس کانفرنس کی ہے دریں اثنا ءوزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور قوم کو زرمبادلہ کے ذخائر میں اس تاریخی اضافے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور معیشت میں مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…