لاہور(نیوزڈیسک)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بہت سے لیگی دھڑوں کا انضمام ہو چکا ہے اور اسے آل پاکستان مسلم لیگ کا نام دے کر مجھے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے ، اے پی ایم ایل کے باقی عہدیداروں کا فیصلہ کر کے 14اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ،پاکستان میں چور بازاری کے خلاف جو ایکشن ہو رہا ہے اسکی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فوج کو مزید ہمت عطا کرے ،جمہوریت کے نام پرلوگوں کو بیوقوف بنایا جارہا ہے ، موجودہ حکومت ڈھائی سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود عوامی فلاح کے لئے کوئی کام نہیں کر سکی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانچویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں منعقدہ تقریبات سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر نعیم طاہر ، جنرل سیکرٹری منیر سندھو،صدر ویمن ونگ نائلہ عظمت ،پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری علی عباس ، صدر کسان ونگ اقبال شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان کے حالات کو دیکھ کر احساس ہوا کہ ایک طاقتور جماعت کی ضرورت ہے ۔لیگی دھڑوں کے انضمام کےلئے کاوشیں جاری تھیں جس کے نتیجے میں بہت سے مسلم لیگیں اکٹھی ہوچکی ہیں ۔ اس جماعت کو آل پاکستان مسلم لیگ کا نام دیا گیا ہے او ر تمام رہنماﺅں نے مجھے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کر لیا ہے ۔ باقی عہدیداروں کا نوٹیفکیشن 14اکتوبر کو جاری کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے ۔ کرپشن اور چور بازاری عام ہے ۔ ڈھائی سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک حکومت عوام کی فلاح کے لئے کوئی کام نہیں کر سکی اور عوام مصیبتوں میں گھری ہوئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہے اور نیک نیتی سے آگے بڑھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چور بازاری کے خلاف جو ایکشن ہو رہا ہے اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فوج کو مزید ہمت دے ۔ اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا ۔
ملکی سیاست میں نئی ہلچل،بہت سے لیگی دھڑوں کا انضمام ،پرویزمشرف نے بڑااعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بدھ کو عام تعطیل کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ٹک ٹاکر ہلاک
-
رجب بٹ کی دولت کتنی ہے؟ پہلی بار حیران کن انکشافات سامنے آگئے
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان
-
فیفا صدر کا ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کو بھیجا گیا خط لیک ہوگیا
-
سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری
-
انسان کی زیادہ سے زیادہ عمر کتنی ہو سکتی ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
-
ہمارا امیرالعظیم
-
طبی ماہرین نے سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑنے میں مددگار آسان طریقہ دریافت کرلیا
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
-
اورنج ٹرین، سپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم
-
آئی فون 18 کی ریلیز سے متعلق ایپل کا بڑا فیصلہ!
-
قائدِاعظم نامی شہری کا شناختی کارڈ بلاک، نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت



















































