لاہور(نیوزڈیسک)وزارت خزانہ نے 17 سال بعد ملک میں مردم شماری کیلئے 6 کروڑ 20لاکھ کی پہلی قسط جاری کر دی، مردم شماری کا عمل مارچ 2016 میں شروع ہو گا۔ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2016 میں ہونے والی مردم شماری کیلئے مانگے گئے 14 ارب روپے میں سے 6 کروڑ 20لاکھ روپے کی پہلی قسط مل چکی ہے۔ ملک میں مردم شماری کیلئے صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور کمشنرز سے ملاقاتیں جاری ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں ضلعی سطح پر افسروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ ممبر ادارہ شماریات عارف چیمہ کا کہنا ہے کہ 19 دن تک جاری رہنے والے مردم شماری کے عمل میں 15 دن مر دم شماری، 3 دن خانہ شماری جبکہ ایک دن خانہ بدوشوں کی مردم شماری کی جائے گی۔ مردم شماری کے عمل کے دوران تعلیم یافتہ، برسرروزگار، بے روزگار اور معذور افراد کی معلومات بھی اکٹھی کی جائینگی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں