ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

لاہورمیں معروف عالم دین مسجد میں قتل،حالات کشیدہ

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)لاہورمیں معروف عالم دین مسجد میں قتل،حالات کشیدہ،نا معلوم افراد نے لاری اڈا کے قریب واقع جامع مسجد بلال کے نائب امام کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ، قتل ہونے والے نائب امام قاری شہباز احمد پاکستان سنی تحریک سے وابستہ تھے ، اطلاع ملنے پر رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر اور ہسپتال پہنچ گئی اور واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ لاری اڈا کے قریب واقع جامع مسجد بلال کے نائب امام قاری شہباز احمد کو نا معلوم افراد نے نماز ظہر سے قبل مسجد کی دوسری منزل پر واقع رہائشگاہ پر کلہاڑیوں کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مسجد کے امام شادی کی تقریب میں شرکت کےلئے گئے ہوئے تھے ۔ مقتول قاری شہباز احمد پاکستان سنی تحریک سے وابستہ تھے اور سر گرم کارکن جانے جاتے تھے ۔ اطلاع ملنے پر رہنماﺅں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر اور ہسپتال پہنچ گئی اور شدید احتجاج کیا ۔ پاکستان سنی تحریک کے ترجمان نواز قادری نے کہا کہ قاری شہباز احمد کی ٹارگٹ کلنگ ریاستی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ اس گھناﺅنے قتل کے پیچھے چھپے اصل محرکات سامنے لائے جائیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…