بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

متعددممالک کی سلامتی کونسل میں ویٹواختیار محدود کرنے کی حمایت

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015 |

نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے رکن متعدد ممالک نے سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے حق استرداد (ویٹو)کے استعمال کو محدود کرنے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔فرانس کی اس تجویز میں کہا گیا ہے کہ پانچ مستقل رکن ممالک نسل کشی اور قتل عام کے کیسوں میں سلامتی کونسل میں قراردادوں پر رائے شماری کے وقت اپنے ویٹو کے اختیار کو استعمال نہیں کریں گے۔یورپ ،افریقا ،لاطینی امریکا اور براعظم ایشیا کے پچھہتر ممالک نے اس تجویز کی حمایت کی ہے۔فرانسیسی حکام نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ مزید ممالک بھی اس کی حمایت پر آمادہ ہوجائیں گے۔اس وقت اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی کل تعداد ایک سو ترانوے ہے۔فرانسیسی وزیرخارجہ لوراں فابیئس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام جیسی صورت حال کےخاتمے کے لیے مزید حمایت کا اظہار کیا جائے گا۔شام میں متحارب فورسز کی جانب سے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے باوجود اس ویٹو اختیار کی وجہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کوئی اقدام نہیں کرسکی ہے اور وہ شام کے معاملے میں محض عضو معطل ہوکررہ گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ فرانس پہلے ہی یہ پختہ وعدہ کرچکا ہے کہ وہ قتل عام اور نسل کشی کی صورت میں اپنا حق استرداد استعمال نہیں کرے گا۔توقع ہے کہ دوسرے ممالک بھی فرانس کی پیروی کریں گے۔تاہم سلامتی کونسل کے چار دوسرے مستقل ارکان امریکا ،چین ،برطانیہ اور روس نے ابھی تک اس فرانسیسی اقدام پر دستخط نہیں کیے ہیں۔حق استرداد(ویٹو)کے اختیار کو محدود کرنے سے متعلق فرانس کے تیارکردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سلامتی کونسل کوقتل عام جیسی صورت حال کے خاتمے کے لیے قرارداد کو ویٹو کا اختیار استعمال کرکے مسترد نہیں کردینا چاہیے۔ہم اس امر کی ضرورت پر بھی زور دیں گے کہ ویٹو کوئی امتیازی سہولت نہیں ہے بلکہ ایک بین الاقوامی ذمے داری ہے۔اقوام متحدہ میں متعین سفارت کاروں نے کہاکہ برطانیہ نے اس اقدام کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔امریکا کا کہنا ہے کہ وہ اس پر مثبت انداز میں غور کررہا ہے جبکہ روس اور چین دونوں کا کہنا ہے کہ وہ اس تجویز کو پسند نہیں کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…