لاہور(نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کے حملے تیز ہوگئے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 24افراد میں مرض کی تصدیق ہوگئی،متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 741تک پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی بدانتظامی کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈینگی وائرس وبائی صورت اختیار کرگیا ہے۔آٹھ حساس اضلاع میں ڈینگی سرویلنس پر توجہ ہی نہیں دی گئی جس کے باعث رواں ماہ راولپنڈی میں 632 افراد مرض کا شکار ہوگئے ہیں، تاہم ڈینگی وائرس پھیلنے کے بعد محکمے نے اب راولپنڈی اور ملتان میں ڈینگی مہم تیز کردی ہے۔جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 24افراد میں مرض کی تصدیق کی گئی ہے۔ جن میں 21کا تعلق راولپنڈی، دو کا ملتان اور ایک کا گوجرانوالہ سے ہے۔تاہم رواں برس صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 741تک پہنچ چکی ہے ۔پنجاب حکومت کی ہدایات پر مرض سے بچاﺅکیلئے راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع میں انتظامات بہتر بنانے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔