ماسکو(نیوزڈیسک)روس نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)اور مشترکہ سکیورٹی معاہدے کی تنظیم (سی ایس ٹی او) کے رکن ممالک کے ساتھ آئندہ ماہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے ان تنظیموں میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہیں جبکہ ان تنظیموں کے دیگر رکن ممالک بھی حصہ لیں گے یہ اعلان روس کی زمینی افواج کے کمانڈر کرنل جنرل اولیگ سالیوکوف نے جمعرات کو کیا-مشترکہ سکیورٹی معاہدے پر مشتمل فوجی اتحاد میں روس‘ آرمینیا‘ بیلا روس‘ قازقستان‘ کرغستان اور تاجکستان شامل ہیں جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم میں روس‘ چین‘ قازقستان‘ کرغستان‘ تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں اور اب پاکستان اور بھارت کو بھی اس تنظیم کا مکمل رکن بنا لیاگیا ہے-روسی جنرل کے مطابق ان مشقوں کا مقصد بین الاقوامی دہشت گردی اور سکیورٹی کو درپیش غیر روایتی خطرات سے نمٹنا ہے اور ہم اس ضمن میں اقوام متحدہ سمیت مختلف علاقائی اور عالمی اداروں سے بھی تعاون جاری رکھیں گے-