منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

زندگی میں جو کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں، دوسروں کی پرواہ نہیں کریں، شعیب ملک کی ویڈیو وائرل

datetime 29  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ آپ زندگی میں جو کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں ، دوسرے کیا کہہ رہے ہیں، اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ لوگ تو کہیں گے ہی ان کا یہ ہی کام ہے۔حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے شعیب ملک کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔مذکورہ وائرل کلپ میں شعیب ملک کو دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے نجی چینل کے سیر و سیاحت پر مبنی شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے مختلف ملکوں کے دوروں کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات بھی سنائے۔

دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مداحوں بالخصوص نوجوانوں کو زندگی گزارنے کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے کیا کہہ رہے ہیں، اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ کچھ نہ کچھ تو کہیں گے ہی۔ ہمیں اپنی زندگی اسی طرح گزارنی چاہیے جس طرح ہم چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو یہ سمجھنے میں 20 سال لگتے ہیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں تو کوئی بات نہیں ، آپ 20 سال بعد ہی سہی آپ وہ ہی کریں جو آپ چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے شعیب ملک اداکارہ ثنا جاوید سے اپنی شادی اور بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کے باعث شہہ سرخیوں کا حصہ بننے ہوئے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…