اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

پاک زمبابوے ٹی ٹونٹی میچزمیں اتفاق یاکچھ اور، شائقین کرکٹ حیرت میں مبتلا ہو گئے

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015 |

لاہور(این این آئی )پاکستان اورزمباوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میچزمیں اتفاق یاکچھ اور، شائقین کرکٹ حیرت میں مبتلا ہو گئے ، دونوں ٹی ٹونٹی میچوں میں کپتان شاہدآفریدی نے2،2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹیم نے دونوں میچوں میں 136،136رنزبنائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے زمابوے کے خلاف دوٹی ٹونٹی میچزپرمشتمل سیریزتوپاکستان نے2-0سے جیت لی۔لیکن ان میچوں میں کئی حیرت انگیزچیزیں یکساں ہیں۔قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بوم بوم شاہدخان آفریدی نے زمباوے کے خلاف دونوں میچوں کی دونوں اننگزمیں2،2رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شاہدآفریدی 2اوردوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی وہ2رنزبناکرکیچ آؤٹ ہوئے۔جبکہ قومی کرکٹ ٹیم نے زمباوے جیسی کمزورٹیم کے خلاف دونوں ٹی ٹونٹی میچوں میں 136،136رنزسکورکئے جوخودایک سوالیہ نشان ہے کہ اسے اتفاق کہیں یا کہیں پاکستان نے جان بوجھ کرتودونوں میچوں میں 136،136رنزتونہیں بنائے۔قومی کرکٹ ٹیم اورٹیم کے کپتان شاہدآفریدی کے دونوں میچوں میں یکساں رنزکواتفاق کہیں یاکچھ اورجبکہ شائقین کرکٹ نے اسے اتفاق ماننے کی بجائے کسی بات کے اشارے سے تشبیع دی ہے انکاکہناہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈاس بات کی انکوائری کرے کہ کہیں یہ سٹہ بازوں(جواریوں)کے لئے کوئی اشارہ تونہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…