لاہور(نیوزڈیسک )پاکستان اورزمباوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میچزمیں اتفاق یاکچھ اور، شائقین کرکٹ حیرت میں مبتلا ہو گئے ، دونوںٹی ٹونٹی میچوںمیں کپتان شاہدآفریدی نے2،2 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ ٹیم نے دونوں میچوں میں 136،136رنزبنائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے زمابوے کے خلاف دوٹی ٹونٹی میچزپرمشتمل سیریزتوپاکستان نے2-0سے جیت لی۔لیکن ان میچوں میں کئی حیرت انگیزچیزیں یکساں ہیں۔قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بوم بوم شاہدخان آفریدی نے زمباوے کے خلاف دونوں میچوں کی دونوں اننگزمیں2،2رنزبناکرآو¿ٹ ہوئے۔پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شاہدآفریدی 2اوردوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی وہ2رنزبناکرکیچ آو¿ٹ ہوئے۔جبکہ قومی کرکٹ ٹیم نے زمباوے جیسی کمزورٹیم کے خلاف دونوں ٹی ٹونٹی میچوں میں 136،136رنزسکورکئے جوخودایک سوالیہ نشان ہے کہ اسے اتفاق کہیں یا کہیں پاکستان نے جان بوجھ کرتودونوں میچوں میں 136،136رنزتونہیں بنائے۔قومی کرکٹ ٹیم اورٹیم کے کپتان شاہدآفریدی کے دونوں میچوں میں یکساں رنزکواتفاق کہیں یاکچھ اورجبکہ شائقین کرکٹ نے اسے اتفاق ماننے کی بجائے کسی بات کے اشارے سے تشبیع دی ہے انکاکہناہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈاس بات کی انکوائری کرے کہ کہیں یہ سٹہ بازوں(جواریوں)کے لئے کوئی اشارہ تونہیں ہے