جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کی عمارت میں ویڈیو، یوٹیوب پروگرام ریکارڈ کرنے پر پابندی

datetime 22  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں صحافیوں کے داخلے کے حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ نے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ کی عمارت میں ویڈیو، یوٹیوب پروگرام ریکارڈ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ پیر کو جاری ہدایت نامے میں کہا گیا کہ صحافی صرف میڈیا ہائوسز کے کارڈ دکھا کر سپریم کورٹ انٹری گیٹ سے داخل ہوسکتے ہیں، سپریم کورٹ کی عمارت میں ویڈیو بنانے یا یوٹیوب پروگرام ریکارڈ کرنے کی ممانعت ہے۔

کہا گیا کہ کسی اہم کیس کی سماعت پر کورٹ روم میں ہر میڈیا ہائوس کے صرف ایک رپورٹر کو جانے کی اجازت ہوگی جبکہ باقی رپورٹرز کے لیے کسی اور کورٹ روم میں آڈیو لنک فراہم کیا جائے گا۔پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر طیب بلوچ نے صحافیوں کو مخصوص فہرستوں پر داخلے کی اجازت دینے کی مخالفت کی تھی۔صدر پریس ایسوسی ایشن طیب بلوچ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو تحریری طور میڈیا کارڈ پر داخلے کے لیے لکھا تھا، اب سپریم کورٹ کی جانب سے پریس ایسوسی ایشن کے مطالبے کو مانتے ہوئے محض کارڈ پر داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…