منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع بیویوں کا مذاق اڑانا ہے، ثانیہ مرزا کی پرانی ویڈیو وائرل

datetime 22  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ پاکستان کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع بیویوں کا مذاق اڑانا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس کے شودی مرزا ملک شو کی ہے جس کی میزبانی شعیب ملک اپنی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ کرتے تھے۔وائرل ہونے والی ویڈیو 10 ماہ قبل جاری ہونے والے پروگرام کی ہے جب دی مرزا ملک شو میں سابق کرکٹر وہاب ریاض نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی تھی۔

وائرل ویڈیو کی شروعات وہاب ریاض کے جملے سے ہوتی ہے جہاں وہ کہتے ہیں کہ ہاں جی بے چاری لڑکیاں ہی معصوم ہوتی ہیں ہم تو بے چارے بْرے لوگ ہیں، لڑکوں کوئی اچھی عادت ہی نہیں ہوتی۔وہاب ریاض کی بات کاٹتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ہمارا یہ ہے کہ ہم پیدا ہوتے ہیں، ہمیں پیار ملتا ہے، اس کے بعد ڈانٹ سے کام شروع ہوتا ہے، پہلے والدین سے پھر بیویوں سے اور پھر یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔شعیب ملک کی بات مکمل ہونے کے بعد ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں اس شو کے ذریعے تمام لوگوں کو ایک بات کہنا چاہوں گی اور میرے خیال سے زینب (وہاب ریاض کی اہلیہ) بھی میری بات سے اتفاق کریں گی کہ پاکستان کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع بیویوں کا مذاق اڑانا ہے۔

ثانیہ مرزا نے وہاب ریاض اور شعیب ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کے لیے آپ دوسرے شو پر جائیں یہ شو اس کام کے لیے نہیں ہے۔جس پر شعیب ملک کہتے ہیں کہ یہ مذاق نہیں ہے بلکہ یہ حقیقت ہے۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے انسٹاگرام کے ذریعے ثانیہ اور شعیب کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی ہے۔قبل ازیں 20 جنوری کو ثانیہ مرزا کے والد نے مختصراً بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹی شعیب ملک سے خلع لی تھی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…