منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شعیب کی شادی پر خاندان کی غیر موجودگی کا دعویٰ مسترد، بھائی نے تصویر جاری کردی

datetime 22  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گزشتہ روز قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کے بعد یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ شادی پر دولہے کے خاندان نے شرکت نہیں کی تھی تاہم اس دوران کرکٹر کے بھائی عدیل ملک نے جوڑے کے ساتھ شادی کی تصویر جاری کردی ہے۔20 جنوری کو شعیب ملک نے معروف ادکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرنے کا اعلان کیا تھا، یہ خبر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی جس نے پاکستان سمیت بھارتی صارفین کو بھی حیران کردیا۔

شعیب ملک کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل انہوں نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے 2010 شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں سامنے آئی تھیں تاہم گزشتہ روز ثانیہ مرزا کے والد نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ ثانیہ نے شعیب سے خلع لی تھی۔ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے بھی دونوں اسٹار کے درمیان طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اور ثانیہ کی طلاق کو کچھ ماہ گزر چکے ہیں۔دوسری جانب 20 جنوری کو شعیب ملک کے بہنوئی نے دعویٰ کیا تھا کہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی میں شعیب ملک کے اہل خانہ نے شرکت نہیں کی، شعیب کی فیملی ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر ناخوش ہے، کرکٹر کے خاندان کو ثنا جاوید سے شادی کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا تاہم سابق کپتان کے بھائی عدیل ملک نے شعیب اور ثنا جاوید کے ہمراہ تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شادی میں ان کے بھائی نے شرکت کی تھی۔

عدیل ملک نے شعیب اور ثنا جاوید کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے ثنا جاوید کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ فیملی میں خوش آمدید بھابھی، اللہ آپ دونوں کو خوش رکھے۔اس تصویر کو ثنا ء جاوید اور شعیب ملک نے ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت شکریہ آمین۔یاد رہے کہ 20 جنوری 2024 کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی تصاویر شئیر کرکے دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے کیپشن میں لکھا الحمد للہ۔دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ دوسری شادی ہے، ثنا جاوید نے پہلی شادی اکتوبر 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی، بعدازاں ڈیڑھ سال بعد ہی ان کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کررہی تھیں لیکن دونوں نے باضابطہ اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…