اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک بھارت سیریز کے انعقاد کیا جائے ، وسیم اکرم کی مودی کو درخواست

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ باو¿لر وسیم اکرم نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان کا کرکٹ بائیکاٹ ختم کر کے دوطرفہ سیریز بحال کرنے میں کردار ادا کریں۔پاکستان اور ہندوستان کے درمیان 2007 کے بعد سے کوئی مکمل سیریز نہیں کھیلی گئی اور دونوں ملکوں کے درمیان رواں سال دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں سیریز شیڈول ہے تاہم پاکستان سیریز کیلئے ہندوستان کے جواب کا منتظر ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تعلقات کو بنیاد بنا کر سیریز کو ٹالنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ میں وزیر اعظم مودی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ دورے کی اجازت دے دیں۔وسیم نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ انہوں نے اپنی کابینہ سے کہا کہ انہیں پاکستان سے کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں لہٰذا کرکٹ کو ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اندازہ لگایا ہے کہ مودی ہندوستان کو عالمی طاقت بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ہندوستان کرکٹ کی سپرپاور ہے تو یہ ان کی ذمے داری ہے کہ وہ باقی دنیا سے بھی تعاون کرتے ہوئے ان کی آگے بڑھنے میں مدد کریں لہٰذا مجھے امید ہے انہیں سیریز سے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ وسیم نے مزید کہا کہ پاکستان ہندوستان سیریز نہ ہونے سے عالمی کرکٹ کا نقصان ہو گا، روایتی حریفوں کا مقابلہ ہمیشہ سے انتہائی شاندار رہا ہے اور میں انڈیا پاکستان کے میچ میں حصہ لینے کا خواب دیکھتے ہوئے بڑا ہوا۔سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے میچ سے اربوں لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں اور اس کا اثر دنیا میں کسی بھی دو حریفوں کے درمیان ہونے والے مقابلوں سے زیادہ ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی ٹیم ہارنا نہیں چاہتی اور نہ ہی شائقین اپنی ٹیم کو ہارتے دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا میں امید کرتا ہوں کہ ہر چیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کرکٹ تعلقات کو بحال کیا جائے گا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…