اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومت نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ جس کے بعد اکتوبر کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی تھی، جسے وزیر اعظم نے مسترد کردیا ہے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 86پیسے اضافہ کی سفارش کی تھی۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں2 روپے 35پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 51پیسے اور مٹی کے تیل میں 2روپے 99پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز تھی۔