منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شادی اور طلاق مشکل فیصلے ہیں، اپنی زندگی کا مشکل فیصلہ سمجھداری سے کریں،ثانیہ مرزا

datetime 18  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ شادی اور طلاق دونوں ہی مشکل فیصلے ہیں، اپنی زندگی کا مشکل فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق2022 کے اختتام سے ہی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں تاہم ان دونوں کی خاموشی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو مسلسل کشمکش میں مبتلا رکھتی ہیں۔اب بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک بار پھر مبہم انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹااسٹوری کے مطابق شادی مشکل ہے اور طلاق بھی مشکل ہے، اپنی مشکل کا انتخاب کریں، موٹاپا مشکل ہے اور فٹ رہنا بھی مشکل ہے، اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔ قرض میں رہنا مشکل ہے اور مالی طور پر نظم و ضبط قائم رکھنا مشکل ہے، اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔ رابطہ قائم مشکل ہے اور رابطہ منقطع کرنا بھی مشکل ہے، اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔انہوں نے لکھا کہ زندگی کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، یہ ہمیشہ مشکل رہے گی لیکن ہم اپنی مشکل کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس لیے اس کا انتخاب سمجھداری سے سوچ سمجھ کر کریں۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی۔ شادی کے 8 برس بعد ان کے یہاں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…