انقرہ ( آن لائن )ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیاربکر میں علاحدگی پسند کرد جنگجوﺅں نے فائرنگ کرکے دو فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ دیاربکر کے قصبے سلوان میں دونوں فوجی اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے جارہے تھے۔اس دوران کرد باغیوں نے انھیں اپنی گولیوں کا نشانہ بنا دیا ہے۔ترک حکومت اور علاحدگی پسند جنگجو گروپ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) کے درمیان جولائی میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور کم وبیش روزانہ ہی کرد باغیوں اور ترک سکیورٹی فورسز کے درمیان ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں جھڑپیں ہورہی ہیں یا پھر کرد باغی سکیورٹی فورسز پر بم حملے کررہے ہیں۔گذشتہ اڑھائی تین ماہ کے دوران ان حملوں میں سکیورٹی فورسز کے ایک سو سے زیادہ اہلکار ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ پی کے کے اور انقرہ حکومت کے درمیان سنہ 2012ئ کے آخر میں امن سمجھوتے پراتفاق ہوا تھا جس کے تحت کرد باغیوں نے سکیورٹی فورسز پر حملے روک دیے تھے اور ان کے خلاف ترک فوج نے بھی مہم بند کردی تھی لیکن اس کے بعد ترک حکومت اور کردوں کے درمیان امن مذاکرات میں گذشتہ تین عشروں سے جاری اس تنازعے کے خاتمے کے لیے کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔1980ئ کے عشرے سے جاری اس خونریزی میں پینتالیس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ترکی: دو فوجی ڈیوٹی پر جاتے ہوئے فائرنگ سے ہلاک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، ثاقب چدھڑ کا عروبہ مرزا کو کرارا جواب



















































