اسلام آباد(نیوز ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک چینی نوجوان گاﺅ فنگ نے اپنی آنکھیں نابینا والد کو عطیہ کرنے کی وصیت کی ہے۔ یہ نوجوان گردوں کے عارضے میں مبتلا ہے اور زندگی کی آخری سانسیں گن رہا ہے۔ چینی نوجوان گاﺅ فنگ کے والد ڈرائیور تھے لیکن 1993ءمیں ایک حادثے کے باعث ان کی دائیں آنکھ ضائع ہو گئی جس کے بعد انہوں نے گھر بار چلانے کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ کھیتی باڑی کا کام شروع کر دیا لیکن ایک سال بعد ہی ان کی اہلیہ کو بھی گردوں کا عارضہ لاحق ہو گیا جس کی وجہ سے ان کا خاندان بہت زیادہ غریب ہو گیا۔