منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پی ایس ایل 9،لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، راشد خان لیگ سے باہر

datetime 17  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگ گیا، افغانستان کے راشد خان لیگ 2024 سے باہر ہوگئے۔ذرائع کے مطابق راشد خان کمر کی انجری کے باعث پاکستان سْپر لیگ سے دستبردار ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں انہوں نے کمر کی سرجری کروائی تھی، آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے بھی دستبردار ہو گئے تھے جہاں انہیں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرنی تھی۔

دسمبر 2023 کو پی سی بی نے تمام چھ فرنچائزز کی جانب سے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کیا تھا جن میں لاہور قلندرز کے یہ کھلاڑی شامل تھے: شاہین شاہ آفریدی (پلاٹینم کیٹیگری)، حارث رؤف (ڈائمنڈ کیٹیگری) اور ڈیوڈ ویز (ڈائمنڈ کیٹیگری)، سکندر رضا (گولڈ کیٹیگری)، عبداللہ شفیق (گولڈ کیٹیگری) اور زمان خان (گولڈ کیٹیگری)، مرزا طاہر بیگ (سلورکیٹیگری) اور راشد خان (سلور کیٹیگری)۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔34 میچوں پر مشتمل اس ٹی20 ٹورنامنٹ میں کراچی سب سے زیادہ 11میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔

لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 9، 9 میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ملتان میں پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے ہوم گراؤنڈ پر پانچ میچز کھیلیں گی جبکہ پشاور زلمی چار میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں تین، تین میچ کھیلے گی جبکہ ایک میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 25 فروری کو ہوم سائیڈ سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…