اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اداکارہ میرا کے نکاح پر نکاح کیس میں عدالت نے میرا کے دوسرے شوہر کیپٹن نوید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت تک تھانہ ڈیفنس کو کیپٹن نوید کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے کمرہ عدالت میں تاخیر سے پہنچنے پر میرا کی سرزنش کی جس پر اداکارہ کے وکیل نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر کیسز میں مصروفیت کے باعث تاخیر ہوئی۔ عدالت کے روبرو میرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمان ایک فراڈیا شخص ہے جس پر عدالت نے وکیل کو الزام تراشی سے گریز کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی کارروائی سمیٹتے ہوئے عدالت نے کیپٹن نوید کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے سماعت اکتیس اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔
مزید پڑھئے:کیاآپ یورپ کے اس ملک کے شہری بننا چاہتے ہیں ؟جس کی شرائط مشکل نہیں