اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسرائیلی حکام نے اپنے وزیر اعظم کی تقریب اسی ہوٹل میں رکھ دی جس میں وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف ٹھہرے ہوئے تھے جب اسرائیلی وزیر اعظم کو اس بات کا علم ہو اتو انہوں نےسکیورٹی خدشات کو بنیاد بناتے ہوئے تقریب ہی منسوخ کر دی اور ہوٹل سے چلے گئے ۔یاد رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت کی ہے اور گزشتہ رات بھی نوازشریف نے اپنی تقریر میں مسئلہ فلسطین کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا