منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے امیدواروں کو بلے باز کے نشان پر ٹکٹ جاری کردیے

datetime 13  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تمام قومی و صوبائی کے امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس جاری کر دئیے جس میں بلے باز (بیٹسمین)کا نشانہ موجود ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اپنے تمام امیدواروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹکٹس آر اوز اور ڈی آر اوز کے دفاتر میں جمع کروائیں اور اس کی ریسیونگ حاصل کریں۔ہدایات میں کہا گیا کہ اگر کوئی آپ کا ٹکٹ جمع نہیں کرتا یا جمع کروانے میں پولیس یا آر او رکاوٹ ڈالتے ہیں تو فوری طور پر ڈسٹرکٹ، صوبائی اور سینٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت ای میل کریں، اپنی تحریری شکایت بھی ضلعی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کروائیں، یہ تمام ثبوت اور درخواستیں پارٹی کو بھی بھیجیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 130 سے پی ٹی آئی نظریاتی کا ٹکٹ جمع کروا دیا ہے، یہ ٹکٹ ان کی لیگل ٹیم نے ریٹرنگ افسر کو ٹکٹ جمع کرایا ہے، این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے مدمقابل میاں نواز شریف ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اختر اقبال ڈار کے نام پر رجسٹرڈ ہے، الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی لسٹ میں 100 جماعتوں کی فہرست میں موجود ہے اور پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…