جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

بحرین میں ڈیڑھ ٹن دھماکہ خیز مواد، دستی بم اور اسلحہ برآمد

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مناما (نیوز ڈیسک) بحرین میں حکومت کا کہنا ہے کہ 2011 میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کا اب تک کا ایک سب سے بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت مناما کے جنوب میں ایک زیر زمین محفوظ سٹور سے تقریباً 1.4 ٹن دھماکہ خیز مواد، دستی بم اور رائفلیں برآمد کی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق یہ ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد نوئیدارات نامی ضلع سے ضبط کیے گئے ہیں اور حالیہ دنوں میں جن ہتھیاروں سے سلسلے وار حملے ہوتے رہے ہیں اس سے یہ مواد مماثلت رکھتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اس سلسلے میں بعض افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مقام زیر زمین بنکرز اور زمین پر ہتھیار بنانے اور آپریشن کے لیے نیٹ ورک کے طور پر استمعال کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ محکمہ پولیس کے سربراہ میجر جنرل طارق الحسن نے بتایا کہ بارودی سرنگیں اور دیگر بم بنانے کے لیے تیار ایک ورکشاپ کا بھی پتہ چلا ہے اور اس کے تجزیہ کے لیے وہاں سے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل شواہد جمع کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں ملوث افراد کا تعلق ایران اور عراق کے بعض عناصر سے ہے اور اس مقام کو تیار کرنے میں مہینوں کا وقت لگا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…