ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

(ن )لیگ کے سینیٹر رانا محمود الحسن کی پی پی میں شمولیت

datetime 13  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر رانا محمود الحسن نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سینیٹر رانا محمود الحسن کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ ایک جیل سے بچنا چاہتا ہے اور دوسرا جیل سے نکلنا چاہتا ہے، ہمارے اور دیگر جماعتوں کے نظریے میں فرق ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ دیگر جماعتیں امیروں کو ریلیف اور عوام کو تکلیف دیتی ہیں، کوشش ہے پیپلز پارٹی کا وزیراعظم بنے، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے ہم اپنا بندوبست کرلیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں بانی پی ٹی آئی دھاندلی کرنے میں کامیاب ہوئے، پیپلز پارٹی ڈرنے اور جھکنے والی نہیں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، سکھر کی طرح ملتان میں بھی صحت کے ادارے بنائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر مزدور کارڈ کے ذریعے مزدوروں کی مالی مدد کرنا چاہتے ہیں، نوجوانوں کو تعلیم اور جو بھی ضرورت ہوگی پوری کی جائے گی، خواہش ہے ہم عوام کے لاڈلے بنیں، عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ دوسرے اِدھر ادھر دیکھ رہے ہیں، میں آپ کی طرف دیکھ رہا ہوں، ہمارے اور دیگر جماعتوں کے نظریے میں فرق ہے، پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو سب کی نمائندگی کرتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ہم 8 فروری کو سرپرائز دیں گے، لوگوں کو اپنی الیکشن مہم شروع کرنی چاہیے، غلط فہمی میں نہ رہیں کہ الیکشن نہیں ہوں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے انٹرا پارٹی الیکشن میں گڑ بڑ کی، ہوسکتا ہے ان کو اپنی غلطیوں کی وجہ سے دوسرے نشان پر الیکشن لڑنا پڑے گا۔اس موقع پر رانا محمود الحسن نے کہا کہ بلاول بھٹو پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کرتے ہیں۔رانا محمود الحسن نے کہا کہ دیرینہ رفاقت کو خیر باد کہتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…