ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی امیدوار پشاور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا

datetime 12  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ کے باہر سے پی ٹی آئی کے امیدوار آفتاب عالم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے باہر سے پی ٹی آئی کے امیدوار آفتاب عالم کو گرفتار کرلیا گیا ہے،آفتاب عالم پی کے 90کوہاٹ سے پی ٹی آئی کے امیدوار جبکہ انصاف لائرز فورم کے ممبر بھی ہیں،وہ پشاور ہائیکورٹ میں کیسز کیلئے آئے تھے ۔پولیس کے مطابق آفتاب عالم پر کوہاٹ کے تھانہ گمبٹ میں مقدمہ درج ہے، ایف آئی آر میں آفتاب عالم سمیت پی ٹی آئی کے 20سے زائد کارکنان شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ آفتاب عالم اور دیگر نے 10دسمبر 2023 کو کنونشن منعقد کیا تھا، اس دوران ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144کے تحت عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔پولیس کے مطابق پابندی کے باجود آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کنونشن کا انعقاد کیا ،اس دوران آفتاب عالم اور پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی تھی۔

آفتاب عالم کو ہائیکورٹ گیٹ سے گرفتار کرنے پر عدالت نے ایس ایچ او شرقی کو طلب کرلیا،جسٹس اعجاز انور نے سیکیورٹی افسر سے استفسار کیا کہ آفتاب عالم کو کس نے گرفتار کیا ہے؟،جس پر سیکیورٹی افسر نے کہا کہ میں چیف جسٹس کی عدالت میں تھا، ایس ایچ او شرقی سے پوچھا وہ کہتے ہیں ہمارے پاس نہیں ہے۔جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ پولیس کو کچھ پتہ نہیں ہوتا، ایس ایچ او شرقی سے کہیں کہ بندہ پیش کریں، ان کی اپیل ہمارے پاس لگی ہے، کیا اس کو نااہل کریں، ان کو گرفتار کریں لیکن ابھی پیش کریں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…